0

راولاکوٹ: کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کا سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملہ، ایک سکیورٹی اہلکار شہید

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کے راولاکوٹ میں سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملے میں ایک رینجرز اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق آج صبح مسلح جتھوں نے متیال میرہ بس ٹرمینل راولاکوٹ کے قریب شہری آبادی پر فائرنگ کی، پولیس نے امن وامان کی صورتحال کنٹرول کرنےکے لیے پیش قدمی کی توپولیس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس کی مدد کے لیےتعینات رینجرز کی نفری صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے موقع پر پہنچی، کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کی فائرنگ  سے ایک رینجرز  اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں