راچڈیل کے مقامی ریسٹورینٹ کوکوز میں سابق میئر آف راچڈیل کونسلر شکیل احمد کی جانب سے ایک اعشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں لارڈ میئر آف مانچسٹر کونسلر شوکت علی، میئر رھدرم کونسلر ہارون الرشید، میئر آف راچڈیل کونسلرفیصل رانا لیڈر آف راچڈیل کونسل نیئل ایموٹ، ڈپٹی لیڈر آف راچڈیل کونسل عدالت علی کے علاوہ دوست احباب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔۔
اعشایئہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کا شکیل احمد کو راچڈیل سے پانچویں بار کونسلر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ حالیہ لوکل کونسلز کے الیکشنز میں جہاں برطانیہ بھر میں لیبر پارٹی کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے وہاں شکیل احمد کی کامیابی اُن کی آپنی محنت اور کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ جس طرح اُنہوں نے گزشتہ ادوار اور آپنی میئر شپ کے دوران بلا تفریق تمام کمیونیٹیز کے کام کیے ۔۔۔
اس موقع پر پکی خبر سے بات کرتے ہوئے کونسلر شکیل احمد اور دیگر کا اُن کی دعوت میں شرکت کرنے پر تمام شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کچھ یوں کہنا تھا ۔۔۔
ساٹس۔!
اعشایئہ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں فلاحی تنظیم الرحمت کے روح رواں بشارت علی ، حبیب الرحمن ، پروفیسر راجہ جہانگیر ، پروفیسر راجہ افتخار احمد ، محمد زمان ، آفتاب حسین، چوہدری محمد کالا خان ، میر امان اللہ خان ، محمد عامر ، چوہدر محمد نذیر، افضل ملک، سید منیر احمد، قمر زمان اور معروف کاروباری شخصیئت محمد نواز ، نمایاں ہیں ۔۔۔
