روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جنگی مشقوں کے دوران شمال مغربی علاقے آرخانگلسک کے ‘پلیسیسک کاسموڈروم’ سے ٹھوس ایندھن والے موبائل بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق روسی اسٹریٹجک میزائل فورسز نے میزائل فائر کرنے سے قبل ایک موبائل لانچر بیٹری کو ایک دور دراز علاقے میں تعینات کیا جس کے بعد میزائل کو ملک کے مشرقی حصے میں 6700 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر واقع جزیرہ نما کامچاٹکا کی ‘کورا’ ٹیسٹ سائٹ کی جانب فائر کیا گیا۔
