0

روس کی ایران کے ایٹمی بجلی گھر پر امریکی حملےکی شدید مذمت

روس نے ایران کے زیر تعمیر دارخووین ایٹمی بجلی گھر پر امریکی حملےکی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ امریکا ایران کے پرامن جوہری پروگرام کو خطرہ قرار دے کر جارحانہ اقدامات کو جائز ثابت کرنےکی کوشش کر رہا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں اس حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا گیا کہ اس سے جوہری تحفظ اور سلامتی کے حوالے سے سنگین خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

روسی ترجمان نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس اصول کی دوبارہ توثیق کرےکہ جوہری ہتھیاروں سے محروم ممالک کو جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) کے تحت پرامن مقاصد کے لیے جوہری ٹیکنالوجی کی ترقی کا قانونی حق حاصل ہے اور انہیں بیرونی حملوں کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔

حملوں کے نتیجے میں تابکاری کا کوئی خطرہ نہیں، عالمی جوہری توانائی ایجنسی

دوسری جانب عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔

ایجنسی نے واضح کیا کہ امریکی حملوں کے نتیجے میں تابکاری کا کوئی خطرہ نہیں، کیونکہ یہ منصوبہ ابھی تعمیر کے ابتدائی مرحلے میں ہے اور معائنہ کاروں کے آخری دورے کے وقت وہاں کوئی تابکار مواد موجود نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں