پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نےبالآخر اپنی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 41 سالہ رونالڈو اور 32 سالہ جارجینا نے 11 اگست کو پرتگال کے شہر کاسکائس (Cascais) میں ایک نجی تقریب میں شادی کی، جس میں ان کے 5 بچے بھی شریک ہوئے۔رونالڈو کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصویر میں دونوں کے ہاتھ ایک دوسرے کے ہاتھ میں دکھائی دے رہے ہیں اور دونوں نے شادی کی انگوٹھیاں پہن رکھی ہیں۔یہ شادی جارجینا کی جانب سے اگست 2025 میں منگنی کا اعلان کرنے کے ایک سال بعد ہوئی۔ جارجینا نے اس وقت اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی تھی، جس میں انگوٹھی نمایاں تھی۔واضح ر ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا کی ملاقات 2016 میں ہوئی تھی، جب جارجینا اٹلی کے مشہور برانڈ گوچی کے ایک اسٹور میں سیلز اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتی تھیں۔2017میں دونوں پہلی بار زیورخ میں ہونے والے فیفا فٹبال ایوارڈز کی تقریب میں ریڈ کارپٹ پر ایک ساتھ نظر آئے، جبکہ بعد میں رونالڈو نے جارجینا کے ساتھ تصویر شیئر کرکے اپنے تعلق کو عوامی سطح پر ظاہر کیا۔رونالڈو اور جارجینا کے 5 بچے ہیں جن میں جڑواں بچے ایوا ماریا اور میٹیو (9 سال)، بیٹی الانا (8 سال)، بیٹی بیلا (4 سال) اور رونالڈو کا 16 سالہ بیٹا کرسٹیانو جونیئر شامل ہیں، جو رونالڈو کے سابقہ تعلق سے ہیں۔رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے اپریل 2022 میں بیلا کے نومولود جڑواں بھائی اینجل کی وفات کا اعلان کیا تھا۔
ناظرین خبریہ ہےکہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے بیرون ملک ٹریننگ کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق اولمپئن ارشد ندیم 21 اگست کو لوزین ڈائمنڈ لیگ میں حصہ نہیں لیں گے، ان لوزین ڈائمنڈ لیگ کی انٹری لسٹ میں نام شامل کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جیولین تھرور ارشد ندیم اب ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ لیں گے، وہ اس سے قبل بھی دو مرتبہ ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کر چکے ہیں۔ارشد ندیم ویزہ ملتے ہی پہلی دستیاب فلائٹ سے افریقا روانہ ہو جائیں گے، یہاں ٹریننگ کے بعد وہ ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے۔ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ6سے14ستمبر تک بوڈاپسٹ میں ہو گی، ارشد ندیم الٹی میٹ چیمپئن شپ کے بعدایشین گیمز میں حصہ لیں گے۔
اور۔۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ورلڈکپ 2027 کے لیے براہ راست کوالیفائی نہ کرسکی۔دو مرتبہ کی سابق عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم لگاتار دوسری مرتبہ کوالیفائر کھیلے گی۔30 ستمبر تک دو میزبان ممالک جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے علاوہ ٹاپ 8 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گی جب کہ افغانستان نے بیلفاسٹ میں آئر لینڈ کو شکست دے کر براہ راست ورلڈ کپ میں جگہ بنالی ہے۔
