(19 مئی 2026): کرسٹیانو رونالڈو پرتگال کی طرف سے اپنے کیریئر کا چھٹا فیفا ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں، اس متعلق حتمی اعلان ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو پرتگال کی طرف سے اسکواڈ میں منتخب ہونے کے بعد ریکارڈ چھٹا ورلڈ کپ کھیلنے کیلیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 11 جون سے امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی میزبانی میں شیڈول ہے۔
41 سالہ فارورڈ کے پاس انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ شرکت 226 اور سب سے زیادہ گولز 143 کا عالمی ریکارڈ ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو اُن چھ کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو اب تک پانچ ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں۔
پانچ بار بیلن ڈی اور Ballon d’Or کا اعزاز جیتنے والے رونالڈو جنوری 2023 سے سعودی عرب کے کلب النصر کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔
وہ پرتگال کے گروپ مرحلے کے تمام میچز کھیلنے کے اہل ہیں کیونکہ نومبر میں جمہوریہ آئرلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائر کے سیمی فائنل میں ریڈ کارڈ ملنے کے بعد تین میچوں کی ممکنہ پابندی سے بچ گئے۔
پرتگال کے کوچ رابرٹو مارٹنیز نے اسکواڈ کا اعلان کیا، اس میں برونو فرنینڈس بھی شامل ہیں جن کی نظریں پریمیئر لیگ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ اسسٹس کا ریکارڈ اپنے نام کرنے پر ہیں۔
پرتگال کا فیفا ورلڈ کپ اسکواڈ
گول کیپرز: ڈیوگو کوسٹا، جوس سا، روئی سلوا، رکارڈو ویلہو
ڈیفینڈرز: ڈیوگو ڈالیٹ، میتھیوس نونس، روبن ڈیاس، نیلسن سیمیڈو، جواؤ کینسیلو، نونو مینڈس، گونکالو اناسیو، ریناٹو ویگا، ٹامس اراؤجو
مڈفیلڈرز: روبن نیویس، سامو کوسٹا، جواؤ نیویس، ویتینہا، برونو فرنینڈس، برنارڈو سلوا
فارورڈز: کرسٹیانو رونالڈو، جواؤ فیلکس، فرانسسکو ٹرنکاؤ، فرانسسکو کونسیساؤ، پیڈرو نیٹو، رافیل لیاؤ، گونکالو گیدیس، گونکالو راموس
