0

ساؤتھ ایشین گیمز کا شیڈول منظور، پاکستان میں 3 سے 11 اپریل تک مقابلے ہوں گے

 ساؤتھ ایشیا اولمپک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے پاکستان میں گیمز کے شیڈول کی منظوری دے دی۔

 سیف گیمز آئندہ سال 3 سے 11 اپریل تک پاکستان میں منعقد ہوں گے۔

ساؤتھ ایشیا اولمپک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے دوران پاکستان میں ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں ساؤتھ ایشین گیمز کے شیڈول کی منظوری دی گئی۔ جغرافیائی نقشے اور معلومات حاصل کرنا

میگا ایونٹ میں 28 مردوں اور 25 خواتین کے کھیلوں کے مقابلے ہوں گے، جبکہ رکن ممالک کے 4 ہزار 200 سے زائد ایتھلیٹس اور آفیشلز کی شرکت متوقع ہے۔

ساؤتھ ایشین گیمز میں مجموعی طور پر 346 گولڈ میڈلز کے لیے کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔ گیمز کے مقابلے اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں منعقد کیے جائیں گے۔

صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن عارف سعید نے کہا کہ پاکستان ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کے لیے تیار ہے، حکومت گیمز کے کامیاب انعقاد کے لیے بھرپور تعاون اور معاونت فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد کو شاندار اور یادگار بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں