سندھ حکومت نے حیدرآباد کی خواتین کو 28 مئی کے روز مفت پنک اسکوٹی دینے کا اعلان کردیا۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کل شاہراہ بھٹو عام ٹریفک کے لیے کھولنے کی خوشخبری سنائی اب 23 مئی کو حیدرآباد میں خواتین کو مفت پنک اسکوٹیز دی جائیں گی۔
سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ پنک ای وی اسکوٹی اسکیم ایک انقلابی منصوبہ ثابت ہوئی ہے اور اس منصوبے نے خواتین کو با اختیار بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
شرجیل میمن نے بتایا کہ ایک سال میں صرف ایک ہزار اسکوٹیز نے پورے معاشرے کی سوچ بدل کر رکھ دی ہے اور حیدرآباد میں بھی خواتین کو اسکوٹیز دی جائیں گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اٹھائیسویں ترمیم سے متعلق وفاقی حکومت نے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئینی ترمیم کا کوئی بھی مسودہ شیئر نہیں کیا گیا جب مسودہ آیا تو اپنے نظریاتی مؤقف کے تناظر میں فیصلے کریں گے۔
