سوات کی نصراللہ جھیل میں ویڈیو بناتے ہوئے سیاحوں کی گاڑی پھنس گئی، ریسکیو عملے نے گاڑی میں سوار 3 سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔
اسسٹنٹ کمشنر بحرین کے مطابق زیر حراست تینوں سیاحوں کو جرمانے کی ادائیگی کے بعد چھوڑ دیا گیا۔
دوسری جانب 5 روز قبل کشتی حادثے میں لاپتا لڑکی کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن آج بھی جاری رہا۔
کالام کی سیف اللہ جھیل میں سیاحوں کی کشتی الٹنے کے واقعےمیں 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے، 2 افراد کو ریسکیو کیا گیا تھا۔
کشتی میں لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 9 افراد سوار تھے۔
