0

سپریم کورٹ کا بڑا حکم، عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت

عمران خان کو اگلی سماعت تک شفا اسپتال منتقل کر کے ان کے لیے خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے، سپریم کورٹ

بانی پی ٹی آئی کو سخت سکیورٹی میں اسپتال لایا جائے اور باہر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جائے، عدالت

عمران خان کے وائیٹل آرگنز متاثر ہونا شروع ہو گئے ہیں، ان کی نبض اور دل نارمل نہیں، جسٹس شاہد وحید

رپورٹ میں انجیوگرافی کا ذکر ہے، کیا جیل میں انجیوگرافی کی سہولت موجود ہے؟ جسٹس نعیم اختر افغان کا استفسار

عدالت کو صرف میڈیکل رپورٹ کی سمری دی گئی، آئندہ سماعت سے قبل مکمل میڈیکل ریکارڈ پیش کیا جائے، جسٹس شاہد وحید

مکمل میڈیکل ریکارڈ عدالت میں آنے کے بعد خفیہ نہیں رہے گا، سپریم کورٹ کے اہم ریمارکس

بہنوں سے ملاقات کرانا کوئی احسان نہیں بلکہ بانی پی ٹی آئی کا بنیادی اور قانونی حق ہے، سپریم کورٹ کی برہمی

اگر کوئی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے تو کیا ریاست بھی قانون توڑے گی؟ جسٹس شاہد وحید کا استفسار

ریاست کا کام قانون کی خلاف ورزی کرنا نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایات پر عمل کیوں نہیں ہو رہا؟ سپریم کورٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں