ذرائع نے سہیل آفریدی کی جانب سے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کے اعلان سے متعلق کہا کہ سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو احتجاج کے اعلان اور فیصلے سے لاعلم رکھا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں اورپی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سے احتجاج کے حوالے سے مشاورت نہیں کی گئی۔
پی ٹی آئی ذرائع نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے احتجاج یاکسی بھی فیصلےکا اختیار اپوزیشن قیادت کو دے رکھا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات شفیع جان نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کا فیصلہ بطور چیف ایگزیکٹیو سہیل آفریدی نےکیا، سہیل آفریدی صوبے اورپارٹی کیلئے جو بہتر سمجھیں گے وہ کریں گے۔
شفیع جان نےکہاکہ تحریک تحفظ آئین پاکستان قیادت اور اپوزیشن کو اس فیصلے سے آگاہ کردیں گے، اپوزیشن کو احتجاج کے حوالے سے آگاہ کردیا جائے گا۔
یاد رہےکہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے واپسی پر میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے سہیل آفریدی نے اعلان کیا تھاکہ اگر دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو 10جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے اور وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے۔
