0

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ میں بجلی بلوں پر عائد فکس ٹیکس کے خلاف آواز اٹھ گئی

رکن کمیٹی سینیٹر کامل علی آغا نے بجلی بلوں پر فکس ٹیکس کے خاتمے کی تجویز دے دی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔

سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ بجلی بلوں پر فکس چارجز عوام کے لیے عذاب بن چکے ہیں، میرے اپنے لاجز کے یونٹس کی قیمت 6200 روپے ہے جس پر 6800 فکس چارجز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج انکشاف ہوا ہے کہ 8500 کمانے والا غریب نہیں ہے۔

اس پر چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب ہے آپ اپنی بجلی کا کنیکشن ختم کر دیں۔

کامل آغا نے کہا جو بندہ 100یونٹس استعمال کر رہا ہے اسے 400 یونٹ کے پیسے دینے پڑرہے ہیں، کمیٹی فکس چارجز کو ظلم قرار دیتے ہوئے خاتمے کی سفارش کرے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا بجٹ کے بعد پاور ڈویژن کو بلا کر ان سے پوچھ لیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں