0

سینیٹ نے ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد پھر مسترد کر دی

امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ سینیٹرز کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی اختیارات کو محدود کرنے کی ایک اور کوشش ناکام سینیٹ نے صدر ٹرمپ کے خلاف پیش کی گئی قرارداد کو چوتھی بار مسترد کر دیا قرارداد کے ذریعے یہ کوشش کی گئی تھی کہ ایران پر کسی بھی ممکنہ حملے سے قبل صدر کے لیے کانگریس سے منظوری لینے کی شرط لازمی قرار دی جائے، امریکی میڈیا کی رپورٹ  ریپبلکنز کی اکثریت نے صدر ٹرمپ کے مؤقف کی حمایت کی۔ڈیموکریٹس کوشکست کاسامنا سینیٹ میں ہونے والی ووٹنگ کے دوران قرارداد کے حق میں 47 جبکہ مخالفت میں 52 ووٹ ڈالے گئے۔ اس فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ کو حاصل جنگی اختیارات برقرار رہیں گے اور وہ کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے کانگریس کی پیشگی اجازت کے پابند نہیں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں