شیماکرمانی اور انسانی حقوق کی خواتین ورکرز کی گرفتاری اور مبینہ بدسلوکی پر پولیس افسران کو معطل کردیا گیا۔
ڈی ایس پی صدر ناصرآفریدی، ایس ایچ او ویمن حنا مغل اور ایس ایچ او آرٹلری میدان تھانہ ندیم حیدر کو معطل کیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ سندھ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا، وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے کہا کہ اختیارات کے ناجائز استعمال پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، انہوں نے واضح کیا کہ خواتین کے احترام اور حقوق کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا۔
یاد رہےکہ گزشتہ روز ساوتھ پولیس نے سماجی کارکن شیما کرمانی سمیت دیگر انسانی حقوق کی ورکرز کو کراچی پریس کلب کے باہر سے حراست میں لینے کے بعد رہا کردیا تھا۔
