پی ٹی آئی رہنماوں کےخلاف بڑافیصلہ سامنےآگیا،متعددرہنما نااہل قرار
مالی سال 2024-25ء کے اثاثوں اور مالی گوشواروں کی تفصیلات وقت پر جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا اور عبداللطیف کو نااہل قرار دے دیا
الیکشن کمیشن کی جانب سے سابق ارکانِ قومی اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا تفصیلی تحریری حکم نامہ باضابطہ طور پر جاری کر دیا گیا
یہ سابق ارکان اس وقت تک نااہل رہیں گے جب تک وہ اپنے اثاثوں کی گشواروں کی تفصیلات کمیشن میں جمع نہیں کرا دیتے، الیکشن کمیشن کا دوٹوک مؤقف
جاری کردہ حکم نامے کے مطابق تینوں نااہل رہنما عام انتخابات، کسی بھی ضمنی انتخاب، سینیٹ اور مقامی حکومت کے تمام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار پائے ہیں
