0

عمان کے ساحل کے قریب 2 آئل ٹینکروں پر پروجیکٹائل سے حملہ

عمان کے ساحل کے قریب 2 آئل ٹینکروں کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق یونانی شپنگ کمپنی نے بتایا ہےکہ پیر کے روز عمان کے ساحل کے قریب سفر کرنے والے اس کے زیر انتظام دو بحری جہازوں کو نامعلوم مقام سے داغےگئے پروجیکٹائلز سے نشانہ بنایا گیا۔

یونانی شپنگ کمپنی کے مطابق اس کا ایک آئل ٹینکر 2  پروجیکٹائلز کی زد میں آیا، جس کے نتیجے میں اس کے انجن روم میں آگ بھڑک اٹھی اور جہاز کو خالی کرنا پڑا۔عمانی حکام نے تمام عملے کے ارکان کو بحفاظت تلاش کرلیا اور انہیں ساحل پر منتقل کر دیا گیا۔

ایک اور بیان میں یونانی کمپنی نے بتایا کہ اس کا ایک اور جہاز  بھی عمان کے قریب  پروجیکٹائل کا نشانہ بنا۔

یونان کی بحری سلامتی کمپنی کے مارسکس کے مطابق دونوں جہازوں کو تقریباً ایک ہی وقت نشانہ بنایا گیا اور دونوں جہاز امریکا کی نگرانی میں قائم آبنائے ہرمز کے جنوبی علاقے سےگزر رہے تھے۔

دوسری جانب  ایرانی پاسداران انقلاب نےکہا ہےکہ آبنائے ہرمز میں2  آئل ٹینکرز دھماکےکا شکار ہوئے ہیں کیونکہ انہوں نے آبنائے ہرمز کے ذریعے ایسا راستہ اختیار کرنے کی کوشش کی تھی جسے ایران نے غیر محفوظ قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں