0

عمران خان کا طبی معائنہ، علی الصبح اڈیالہ جیل واپس منتقل کردیا گیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان طبی معائنے کے چند گھنٹے بعد علی الصبح واپس اڈیالہ جیل منتقل

سپریم کورٹ کے حکم پر سابق وزیراعظم کو رات گئے سخت سیکیورٹی میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا

طبی معائنے کے دوران عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان اور بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان ہمراہ تھیں

چھ رکنی میڈیکل بورڈ نے اسپتال میں سابق وزیراعظم کا تفصیلی طبی معائنہ کیا

عمران خان کے طبی معائنے کے مقام کے حوالے سے حکومت کا متضاد دعویٰ سامنے آ گیا

سیکیورٹی خدشات کے باعث بانی پی ٹی آئی کا معائنہ پمز اسپتال میں کیا گیا، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

راستے میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پیدا کردہ صورتحال کے پیش نظر اسپتال تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا

پمز اسپتال میں ہونے والے طبی معائنے کے وقت الشفا اسپتال کے ڈاکٹرز بھی وہاں موجود تھے، وفاقی وزیر

ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا مکمل معائنہ کر کے انہیں طبی طور پر صحت مند قرار دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں