عوام ہوشیارباش۔۔!پاکستان میں رواں برس کے مون سون سیزن میں غیر معمولی بارشوں کی پیشگوئی
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) ہیڈکوارٹرز میں وفاقی وزرا کوغیرمعمولی بارشوں پربریفنگ
موسمیاتی تبدیلی سے فلیش فلڈ، لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کے خطرات بڑھ رہے ہیں، احسن اقبال
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایمرجنسی رسپانس کمیٹی روز کی بنیاد پر میٹنگ کررہی ہے۔احسن اقبال
بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی علاقوں میں بارشیں زیادہ جب کہ میدانی علاقوں میں کم ہوں گی،دونوں کے لیے حکمت عملی بنائی جارہی ہے۔ وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک
وفاقی حکومت نے ارلی وارننگ سسٹم کیلئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کیا، ارلی وارننگ اور مؤثر آگاہی کی بدولت نقصانات میں کمی ممکن ہوئی۔ وزیر اطلاعات عطا تارڑ
