0

فرانس نے ملک میں مسلسل کم ہوتی شرحِ پیدائش کے پیشِ نظر والدین کے لیے تنخواہ سمیت اضافی چھٹی کا نیا قانون نافذ کر دیا

فرانس نے ملک میں مسلسل کم ہوتی شرحِ پیدائش کے پیشِ نظر والدین کے لیے تنخواہ سمیت اضافی چھٹی کا نیا قانون نافذ کر دیا
نئے قوانین کے تحت ماں اور باپ دونوں کو موجودہ چھٹیوں کے علاوہ ایک یا دو ماہ کی اضافی چھٹی مشترکہ طور پر استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔
نئے قانون کے مطابق اضافی چھٹی کے پہلے ماہ کے دوران والدین کو ان کی کُل تنخواہ کا 70 فیصد جبکہ دوسرے ماہ میں 60 فیصد ادا کیا جائے گا۔
یہ سہولت یکم جنوری 2026 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے بچوں کے والدین کے لیے دستیاب ہوگی،
بچوں کو گود لینے والے والدین بھی اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں