فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ کے قریب زلزلے کے جھٹکے ،زلزلے کی شدت 5.81 ریکارڈ کی گئی۔
جی ایف زیڈ کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
سمندر میں آنے والے اس زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان یا آفٹر شاکس کی توقع نہیں ہے۔
دوسری جانب وینزویلا میں تباہ کن زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
24 جون کو وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کے دو انتہائی ہولناک زلزلے آئے تھے۔
تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 342 ہوگئی ہے جب کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔حکام کی تصدیق
اطلاعات کے مطابق کارروائیوں میں 3 ہزار سے زائد بین الاقوامی امدادی کارکنوں کے ساتھ 30 ہزار مقامی اہلکار شریک ہیں۔
