ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کو تہران کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران اہم ملاقاتیں ہوں گی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا فیلڈمارشل عاصم منیر کے دورے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششوں کا تسلسل ہے، دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
