0

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ کسی پر الزام نہیں لگاؤں گا، شکست کی ذمہ داری خود لوں گا

گھرمیں شیر۔۔بنگلہ دیش میں ڈھیر۔۔۔پاکستان کاایک اور ٹیسٹ ایک اور شکست! ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناکامیوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ناظرین۔۔میرپور ڈھاکہ میں بنگلہ دیش اور پاکستان کے مابین 8 سے 12مئی 2026ء تک کھیلے گئے 2 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے آخری دن بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسن شنٹو نے دوسری اننگز 9 وکٹ پر 240 رنز پر ڈیکلیئرڈ کی اور پہلی اننگز کی 27 رنز کی سبقت کیساتھ ٹیسٹ جیتنے کے لئے پاکستان کو 268 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں قومی کرکٹ ٹیم محض 163رنز پر پویلین لوٹ گئی اور بنگلہ دیش نے پاکستان کو اپنی سرزمین پر پہلی بار ٹیسٹ میچ میں 104 رنز سے شکست دے دی۔اگست 2024ء میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو پاکستان میں کھیلی جانیوالی ٹیسٹ سیریز میں 0-2 سے شکست دی تھی، مطلب ٹیسٹ کرکٹ میں بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف یہ مسلسل تیسری فتح ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ کسی پر الزام نہیں لگاؤں گا، شکست کی ذمہ داری خود لوں گا، بطور کپتان کوشش کرتا ہوں چیزوں کو بہتر کروں۔ڈھاکا میں پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دی۔میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ناہید رانا نے ٹیم پلاننگ اور بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید تھی کہ ہمارے سیٹ بیٹر گیم کو لمبا لے کر جاتے مگر بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا، ہمارے سیٹ بیٹر لمبا کھیلتے تو ہم میچ ڈرا کر سکتے تھے۔

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کی تیاری کے لیے لاہور میں کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز 30 مئی سے 4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کیمپ 21 مئی تک لاہور میں جاری رہے گا، لاہور این سی اے میں وائٹ بال کیمپ 15 مئی سے شروع ہو گا جس میں 28 کھلاڑی ٹریننگ سیشنز اور پریکٹس میچز میں حصہ لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں