0

لاہور: باغپورہ میں زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق

لاہور: باغپورہ میں زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 8 سالہ بچہ  جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں چار افراد زخمی ہوگئے اور جاں بحق ہونے والے 8 سالہ بچے کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق امدادی کارروائیوں میں ریسکیو کی 7 گاڑیوں کے ساتھ ساتھ 25 ریسکیو اہلکاروں و افسران نے حصہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں