لاہور کے علاقے باغبان پورہ سکھ نہر کے قریب واقع مکان کی چھت گرنے سے 1 ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق
تین منزلہ مکان خستہ حال تھا جہاں ایک بچے کی سالگرہ کی تقریب جاری تھی، تین بھائیوں کی فیملی جمع تھی
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بارشوں سے بچنے کے لیے حال ہی میں سب سے اوپر کی چھت پر مٹی ڈلوائی گئی تھی، سب سے اوپر کی چھت دوسری منزل پر جبکہ دوسری چھت نیچے کی منزل پر آ گری۔ریسکیو
3 منزلہ مکان میں 3 بھائی رہائش پذیر تھے، بہن بھی بچوں کے ساتھ آئی ہوئی تھی،
2 مرلے کے گھر کی تینوں چھتیں ٹی آر گارڈر سے بنی ہوئی تھیں۔المناک واقعے پرلاہورکی فضا سوگوار
