برطانیہ کے لوکل الیکشنز میں ایک اور بڑا اپ سیٹ سامنے آ گیا جہاں لیبر کونسلر پروفیسر افتخار احمد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ورکر پارٹی کے امیدوار محمد وقار نے سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کر لی۔ اس حلقے کے نتائج نے سیاسی حلقوں میں خاصی توجہ حاصل کر لی ہے کیونکہ لیبر کو یہاں مضبوط پوزیشن حاصل سمجھی جا رہی تھی۔
ووٹوں کی گنتی کے دوران دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آیا، تاہم آخر میں محمد وقار نے برتری حاصل کرتے ہوئے میدان مار لیا۔ سیاسی مبصرین کے مطابق یہ نتیجہ برطانیہ میں بدلتے ہوئے سیاسی رجحانات اور ووٹرز کے رویوں کی عکاسی کرتا ہے، جہاں مقامی مسائل اور کمیونٹی سیاست کو پہلے سے زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے۔
ورکر پارٹی کی اس کامیابی کو مقامی سطح پر بڑی سیاسی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے جبکہ لیبر پارٹی کے لیے یہ نتیجہ ایک اہم دھچکا سمجھا جا رہا ہے۔
