لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے صاحبزادے سیف الاسلام قذافی کی نمازِ جنازہ ادا،نمازجنازہ قصبہ بنی ولید میں اداکی گئی جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئےغیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سیف الاسلام کے جنازے میں سابق حکومت کے حامیوں اور دیگر سیاسی دھاروں سمیت ہزاروں لیبیائی باشندوں نے شرکت کی۔میرے بھائی مرنے کے بعد الیکشن جیت گئے ہیں۔ لیبیا میں سعدی قذافی نے اپنے بھائی سیف الاسلام کےجنازے میں ہزاروں شرکا کی تصویر کےساتھ شئیرکردی ،ان کاکہناتھا آج کا جنازہ لیبیا کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ ہے، آج کا جنازہ سیف الاسلام کی مقبولیت پر ایک عوامی اور قومی ریفرنڈم ہے ، سیف الاسلام کو منگل کے روز زینتان شہرمیں ان کےگھرمیں واقع باغ میں قتل کر دیا گیا تھا
