0

مانچسٹر میں معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کی تقریب صحافیوں اور پاک افواج کو شاندار خراجِ تحسین

مانچسٹر کے مقامی ہال میں آر سی انٹرٹینمنٹ کی س ای او اور سوشل ایکٹیوسٹ رضیہ چوہدری کی جانب سے معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر جذبہ نیوز کی ٹیم اور معرکہ حق میں صحافیوں کے کردار پر ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور صحافیوں کے علاوہ ڈی ایم انگلش نیوز چینل کے چیئرمین ڈاکٹر لیاقت ملک نے مہمان خصوصی کی حثییت سے شرکت کی۔۔۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اَللہُ علیہِ وآلیہِ وسلم سے کیا گیا ۔۔۔
تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر لیاقت ملک کے ہال پہچنے پر میزبان رضیہ چوہدری کی طرف اُنہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔۔۔
اس موقع پر جذبہ نیوز یوکے اور یورپ کے جنرل مینجر سینئر صحافی اور صدر پریس کلب آف پاکستان یوکے محمود آصغر چوہدری اور جذبہ نیوز ٹیم کے اراکین راجہ عامر مقصود، چوہدری عارف پندھیر ، عامر خان، ندیم طاہر، ڈوہیب ستار کشمیری ، شعیب گجر اور میاں عزیر نے اُن کے اعزاز میں ایک خوبصورت محفل منقعد کرانے پر رضیہ چوہدری کا شکریہ ادا کیا اور معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاک افواج اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیااُن کا کہنا تھا کہ پاک افواج بری، بحری اور فضائی ہمارا فخر ہیں معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر ہم انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔۔۔
اس موقع پر ڈاکٹر لیاقت ملک، عابد لطیف چوہان، معروف سماجی شخصیئت چوہدری راسب خان ، فاروق بار، اقبال صدیقی، معروف شاعر صابر رضا، منصور آفاق، صاحبزادہ ہمایوں، مظہر بخاری ، وسیم چوہدری، سید کاشف سجاد عمران خلیل ، رضوان نصیر ، محمد ادریس، حافظ ادیب مشتاق ، اور دیگر نے رضیہ چوہدری کو اتنی خوبصورت تقریب سجانے پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری بہادر افواج نے آپنے سے کئی گنا طاقت ور دشمن کو شکست دے کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔۔۔۰
اس موقع پر آر سی انٹرٹینمنٹ کی سی ای او رضیہ چوہدری کا تقریب میں شرکت کرنے پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ صحافیوں کے کام کو سراہا ہے اور آئندہ بھی جتنا ہوسکا میں آپنے صحافی بھائیوں کے لیے کروں گی۔۔۔
اس موقع پر معروف سنگر غضنفر اخلاص نے ملی نغمہ گا کر محفل کو اور بھی خوبصورت بنا دیا ۔۔۔
آخر میں معرکہ حق کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں