مانچسٹر کی مقامی سیاست میں بڑی تبدیلی، ورکرز پارٹی کے کونسلر شہباز سرور لیبر پارٹی میں شامل ہو گئے
لانگ سائٹ وارڈ کے کونسلر شہباز سرور نے کمیونٹی رہنماؤں کی مشاورت سے لیبر پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا
شہباز سرور نے 2024 کے بلدیاتی انتخابات میں اسی لانگ سائٹ وارڈ سے لیبر پارٹی کے ڈپٹی لیڈر کو شکست دی تھی
لیبر پارٹی کی قیادت نے غزہ جنگ کے معاملے پر اپنی غلطیوں کا اعتراف کر کے پالیسی میں تبدیلی کی ہے، شہباز سرور
میرے اصول اور عوام سے وفاداری آج بھی وہی ہے، لانگ سائٹ کے عوام کی خدمت اولین ترجیح رہے گی، کونسلر شہباز سرور
لیبر پارٹی کے مضبوط پلیٹ فارم سے اپنے علاقے اور کمیونٹی کے مسائل زیادہ مؤثر انداز میں حل کر سکوں گا، شہباز سرور
