0

متحدہ عرب امارات نے امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران خفیہ طور پر ایران پر کئی حملے کیے۔وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ

متحدہ عرب امارات نے امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران خفیہ طور پر ایران پر کئی حملے کیے۔وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ
امارات نے جنگ کے دوران ایران کے لاوان جزیرے پر واقع آئل ریفائنری کو بھی نشانہ بنایا
امارات کےحملے کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور ریفائنری عارضی طور پر بند ہو گئی۔امریکی جریدے کادعویٰ
حملہ اپریل کے آغاز میں اس وقت کیا گیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کرنے والے تھے۔وال سٹریٹ جرنل
امریکا نے خاموشی سے جنگ میں امارات کی شمولیت کا خیر مقدم بھی کیا۔وال سٹریٹ جرنل
ایران نے ان حملوں پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے امارات اور کویت پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے کیے۔
ایران نے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ 2 ہزار 8 سو حملے امارات پر کیے جو اسرائیل پر کیے گئے حملوں سے بھی زیادہ ہیں۔جن سے امارات کی معیشت کو نمایاں نقصان پہنچا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں