معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور ہم معاشی استحکام سے گروتھ کی جانب بڑھیں گے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے وزیر خزانہ کا خطاب
ہم نے کوشش کی کہ کم تنخواہ دار طبقے کو زیادہ ریلیف ملے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
تنخواہ پر 5 فیصد ٹیکس کو ایک فیصد کیا اور 15 فیصد کو 13 فیصد کیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
تعمیراتی شعبے میں ٹیکسوں کو کم کیا ہے، زراعت پر ایگریکلچر کریڈٹ 15 فیصد بڑھی ہے،
چھوٹے کسانوں کو اپنے گھر گروی رکھنے کے لیے نہیں کہا جائے گا، نوجوان قرض اسکیم کا حجم 262 ارب روپے ہے
زرعی شعبے کی مشینری باہر سے منگوانے پر کسٹم ڈیوٹی، ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی، ریگولیٹری ڈیوٹی صفرکر دی ہے۔
