0

میں نے 100 فیصد دینےکی کوشش کی، پلان پر عمل کیا اور اللہ نے عزت سے نوازا: حنین شاہ

حیدرآباد کنگز کے حنین شاہ نے کہا کہ میچ میں ہر کھلاڑی 100 فیصد دینےکی کوشش کرتا ہے، میں نے بھی یہی کیا، اپنے پلان پر عمل کیا اور اللہ نے عزت سے نوازا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنین شاہ نے کہا کہ میں نے پی ایس ایل کے چھ، سات ماہ بہت محنت کی ہے،  انجری سے واپس آیا مشکل وقت تھا، محنت کی، پی ایس ایل کو ٹارگٹ کیا ہوا تھا۔

حنین شان نے بتایا کہ نسیم شاہ نے میرے اس دور میں بہت مدد کی، ساتھ ہی پریشر اور چیلنج سے نمٹنے کا بتایا، اس کا نسیم شاہ کو کریڈٹ دوں گا۔

میچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ چھ رنز بچانے کےلیے  زیادہ گفتگو نہیں کی، اللّٰہ پر یقین تھا 6 یارکرز کا ٹارگٹ تھا اسی کے مطابق فیلڈنگ سیٹ کی۔

حنین شاہ نے کہا کہ کراؤڈ کا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے، ہمیشہ کراؤڈ سے حوصلہ ملتا ہے اور مجھے بھی حوصلہ ملا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوچ نے ہمیشہ بتایا کہ بولنگ جیسی بھی کریں مائنڈ کو کلیئر رکھیں یہی میں نے بھی کیا۔

حنین شاہ کا کہنا تھا کہ فائنل میں خود کو مارک کرنا ہے کہ ہم نے بس اچھا کرنا ہے، ہمارے سارے کھلاڑی میچ ونر ہیں، ہم سب اچھا کر رہے ہیں اور آگے بھی اچھا کرنا ہے اور فائنل کے لیے سادہ چیزیں رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں