نئی دہلی میں شدید احتجاج اور پرتشددہنگاموں کےبعد وزیراعظم نریندرمودی کوہوش آگیا
مودی نے امتحانی پرچے لیک کرنے میں ملوث افراد کو سزا دینے کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان کردیا۔
مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی فلاح اور ان کا مستقبل سب سے زیادہ اہم ہے۔
ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پرچے لیک کرنے میں ملوث افراد کو فوری اور سخت سزا یقینی بنانے کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کی جائیں گی۔بھارتی وزیراعظم نریندرمودی
جو لوگ ہمارے نوجوانوں کے مستقبل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے، انہیں بخشا نہیں جائے گا‘۔مودی
نوجوانوں کی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے ترجمان نے بھارتی وزیراعظم مودی کے ڈیڑھ ماہ بعد نوٹس لینے کو ناکافی قرار دےدیا
کاکروچ پارٹی کا وزیر تعلیم کے مستعفی ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان ،نئی دہلی میں ہزاروں مظاہرین سراپااحتجاج
