نئے امریکی و اسرائیلی حملے کی صورت میں ایران کے ممکنہ آپشنز میں سے ایک یورینیئم کی 90 فیصد افزودگی بھی ہو سکتا ہے۔
ایران کی پارلیمانی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی کابڑااعلان
اس 90 فیصد یورینیئم افزودگی کے ممکنہ آپشنز پر پارلیمان میں جائزہ لیں گے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری
اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے کہا تھا کہ 14 نکاتی تجاویز میں درج ایرانی عوام کے حقوق قبول کرنے کے سوا کوئی متبادل نہیں
کوئی بھی دوسرا راستہ مکمل طور پر غیر نتیجہ خیز ہو گا، ایک کے بعد دوسری ناکامی کے سوا کچھ نہیں ہو گا۔ باقرقالیباف
جتنا زیادہ اس معاملے کو تاخیر کا شکار کیا جائے گا، امریکی ٹیکس دہندگان کو اتنی ہی زیادہ قیمت چکانا پڑے گی
