امریکہ چاہتا ہے کہ مڈٹرم انتخابات تک ایران کے خلاف محدود کشیدگی جاری رہے، برطانوی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں دعویٰ
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاونین کی خواہش ہے کہ نومبر تک جنگ نہ بڑھے تاکہ ری پبلکنز کو انتخابات میں نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے
انتخابات کے انعقاد کے بعد ایران پر امریکی حملوں اور عسکری کارروائیوں میں شدت آنے کا قوی امکان ہے، برطانوی میڈیا
انتخابی عمل مکمل ہونے تک ٹرمپ انتظامیہ کی بنیادی حکمت عملی ایران پر معاشی دباؤ کو مسلسل بڑھائے رکھنا ہے
ایران نے حالیہ امریکی حملے کے دوران مار گرائے جانے والے تیس ملین ڈالر مالیت کے ایم کیو نائن ڈرون کو عوام کے سامنے پیش کر دیا ہے
ایرانی میڈیا کے مطابق جدید ترین امریکی ڈرون کو نمائش کے لیے مرکزی صوبے میں رکھ دیا گیا ہے جہاں عوام اس کے ساتھ تصاویر بنوا رہے ہیں
