واشنگٹن (03 مئی 2026): وائٹ ہاؤس نے نئی چال چلتے ہوئے ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ٹیم میں سابق لابیسٹ نِک اسٹیورٹ کو شامل کر دیا ہے۔
سی بی ایس کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ایران سے متعلق مذاکراتی ٹیم میں سابق لابیسٹ کی شمولیت کی تصدیق کر دی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق نک اسٹیورٹ کو ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ کرنے والی ٹیم میں بطور مشیر شامل کیا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان اولیویا ویلز نے ایک بیان میں کہا ’’نک اسٹیورٹ ایک ذہین اور تجربہ کار پالیسی ماہر ہیں، جو خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کی باصلاحیت ٹیم کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔ وہ اس عہدے کے لیے قیادت اور ایران پالیسی کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔‘‘
ترجمان کا کہنا تھا کہ نک اسٹیورٹ نے پہلی ٹرمپ انتظامیہ کے دوران بھی محکمۂ خارجہ اور کیپیٹل ہل کیس میں خدمات انجام دی تھیں، اور وہ ایک قابلِ اعتماد آواز ہیں۔
