واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر ملک بدری کی مہم تیز کر دی گئی ہے۔
امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے مطابق ملک بدری مہم تیز کرتے ہوئے جون کے آخری 5 روز میں 10 ہزار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ نے بتایا کہ زیرِحراست افراد کی تعداد تقریباً 39 ہزار ہوگئی ہے۔
امریکی حکام کے مطابق مہم کے تحت قاتلوں، جنسی جرائم، بچوں سے زیادتی، گینگ، دہشت گردوں اور دیگر غیرقانونی مجرم تارکین وطن کو ملک بدر کیا جائے گا۔
