وینزویلا میں امریکی پابندیوں کے خلاف ملک گیر احتجاجی مہم جاری ہے، جس کی قیادت قومی اسمبلی کے صدر خورخے روڈریگز کر رہے ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سان فیلکس کے علاقے سیرو ایل گیالو میں منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وینزویلا میں قومی اسمبلی کے صدر خورخے روڈریگز کا کہنا تھا کہ پابندیوں کا خاتمہ ناگزیر ہے اور اس مقصد کے لیے قومی یکجہتی ضروری ہے۔
