0

ٹرمپ نے علاقائی رہنماؤں سے گفتگو میں ابراہیمی معاہدے کا ذکر سرسری طور پر کیا: امریکی میڈیا کا دعویٰ

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز علاقائی رہنماؤں کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران سرسری انداز میں ابراہیمی معاہدے کا ذکر کیا تھا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے اس معاملے کو ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی شرط کے طور پر پیش نہیں کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی اس تجویز پر علاقائی رہنماؤں کی جانب سے کوئی براہِ راست ردعمل سامنے نہیں آیا، بلکہ ان کے بعد گفتگو کرنے والے مقرر نے اس موضوع کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی بات جاری رکھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں