0

ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح پر، تازہ سروے میں بڑا انکشاف

ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کی حمایت کرنے والے امریکی عوام کی تعداد کم ہو کر 31 فیصد رہ گئی

رائٹرز اور اِپسوس کے تازہ سروے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت اپنی کم ترین سطح پر ہے

جنگ کے طویل ہونے، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور حامیوں میں کمی نے جنگ کی حمایت متاثر کی

مارچ میں 37 فیصد امریکی فوجی کارروائی کے حامی تھے جو اب کم ہو کر 34 فیصد پر آ گئے ہیں

ریپبلکنز میں بھی ایران کے خلاف جنگ کی حمایت مارچ کے 77 فیصد سے کم ہو کر 69 فیصد رہ گئی ہے

مسلسل دوسری بار صرف 33 فیصد امریکیوں نے صدر ٹرمپ کی بطور صدر کارکردگی کی حمایت کی ہے

83 فیصد امریکیوں کا یہ ماننا ہے کہ ایران کے خلاف جاری یہ جنگ طویل عرصے تک جاری رہے گی

صدر ٹرمپ نے مہم میں مہنگائی کم کرنے اور ملک کو جنگوں سے دور رکھنے کا وعدہ کیا تھا

جنگ کے منفی معاشی اثرات اور بڑھتی ہوئی مہنگائی امریکی عوام کے لیے بڑی تشویش کا باعث بن گئے ہیں

نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتیں حکمران جماعت کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں