0

ٹرمپ کے ائیرفورس ون طیارے میں سکیورٹی خدشات کی رپورٹس دینے والے صحافیوں کیخلاف کارروائی شروع

قطر کی جانب سے امریکا کو تحفے میں دیےگئے نئے ائیرفورس ون میں سکیورٹی خدشات کی رپورٹس پر ٹرمپ انتظامیہ نے نیویارک ٹائمز کےکئی صحافیوں کیخلاف عدالتی کارروائی شروع کردی۔

نیویارک ٹائمزکے 4 صحافیوں کو عدالتی سمن جاری کیا گیا ہے اور جیوری کے سامنے پیش ہو کر گواہی طلب کی گئی ہے۔

وائٹ ہاؤس نے رپورٹنگ سے متعلق معاملےکی نگرانی ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل کو سونپ دی ہے جس کیلئے ایف بی آئی ڈائریکٹر نے معاملے پر وائٹ ہاؤس میں 8 گھنٹے بھی گزارے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ترکیے میں منعقد نیٹو سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے نئے ائیرفورس ون میں گئے تھے جبکہ صدر ٹرمپ نے ترکیے سے انگلینڈ سفر کیلئے پرانے ائیرفورس ون طیارےکا استعمال کیا تھا۔

امریکی اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ نے آخری لمحات میں طیارہ خفیہ سروس کی سفارش پربدلا تھا، نئے طیارے میں مخصوص سکیورٹی اور انسداد دہشگردی اقدامات کی ٹیکنالوجی نہیں تھی۔ اس حوالے سے محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ ہدف رپورٹر نہیں بلکہ وہ ہیں جنہوں نے خفیہ معلومات افشا کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں