جدہ: اسلامی معاشیات اور بینکاری کے بانیوں میں شمار ہونے والے نامور پاکستانی نژاد سعودی ماہرِ معاشیات ڈاکٹر محمد عمر چھاپرا 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
ڈاکٹر محمد عمر چھاپرا نے طویل عرصے تک سعودی عرب کی مانیٹری ایجنسی (SAMA) اور اسلامی ترقی بینک (IDB) کے ساتھ بطور سینئر اقتصادی مشیر خدمات انجام دیں۔
ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں 1990 میں شاہ فیصل انٹرنیشنل ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔
ڈاکٹر محمد عمر چھاپرا اسلامی معاشیات (Islamic Economics) اور تاریخِ اسلام کے مایہ ناز مفکر تھے، ان کی مشہور کتابوں میں مسلم تہذیب – زوال کیوں اور اصلاح کیوں کر: (یہ ان کی مشہور انگریزی کتاب Muslim Civilization کا اردو ترجمہ ہے) ،ترقی کا اسلامی تصور مقاصد شریعت کی روشنی میں: (یہ کتاب اسلامی اصولوں کے تحت معاشرتی و مادی ترقی کا جائزہ لیتی ہے) شامل ہیں۔ ‘Towards a Just Monetary System’ انگریزی زبان میں معاشی نظام پر ان کی سب سے معروف تصنیف ہے۔
اسی طرح Islam and the Economic Challenge (اسلامی تناظر میں معاشی چیلنجز پر بنیادی کتاب)The Future of Economics: An Islamic Perspective (معاشیات کا مستقبل اسلامی نقطہ نظر سے) بھی ان کی مشہور کتابوں میں شامل ہے۔
