0

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 9 ہزار روپے سے زائد کی کمی

کراچی: ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 9 ہزار 720 روپے کی کم ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 32 ہزار 716 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10گرام سونےکا بھاؤ 8 ہزار 748 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 69 ہزار  422 روپے ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت97 ڈالر کم ہوکر 4102 ڈالر فی اونس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں