0

پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

کراچی: محرم الحرام 1448 ہجری کےچاند سے متعلق محکمہ موسمیات نےالرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 15 جون کو صبح 7 بج کر54 منٹ پرہوگی لہٰذا 15 جون کو ملک بھر میں چاند نظر آنےکے امکانات نہ ہونےکے برابر ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ 15 جون یعنی 29 ذوالحج کی شام چاند نظر نہیں آئےگا، 15 جون کو ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم صاف یا ہلکے بادل رہنے کی امید ہے جب کہ پنجاب میں رات 7 بج کر 59 منٹ پرچاند غروب ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں رات 8 بج کر 5 منٹ پرچاند غروب ہوگا، آزاد کشمیر میں رات 8 بج کر 7 منٹ تک چاند دیکھا جا سکتا ہے جب کہ گلگت بلتستان میں چاند غروب ہونے کا وقت رات 8 بج کر 12 منٹ ہے۔

اس کے علاوہخیبر پختونخوا میں چاند رات 8 بج کر 23 منٹ پر چھپ جائے گا اور بلوچستان میں چاند سب سے آخر میں رات 8 بج کر 34 منٹ پر غروب ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں