پاکستان نے امریکا سے 10 ارب ڈالر کی ایکسچینج سپورٹ فیسیلٹی فراہم کرنے کی درخواست کردی۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کو بھیجی گئی درخواست کی منظوری کی صورت میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا
امریکا سے 10ارب ڈالرملنے کی صورت میں روپے پر دباؤ میں کمی اور کثیر الجہتی مالیاتی ذرائع پر انحصار کم ہونے کی توقع ہے۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے امریکی وزیر خزانہ کو 5 سالہ مالی سہولت کی درخواست بھیجی ہے
پاکستان کی جانب سے یہ درخواست پہلی بار سامنے آئی ہے، درخواست منظور ہونے کی صورت میں پاکستانی معیشت کے لیے بڑا سہارا ثابت ہو سکتی ہے
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی ہم منصب اسکاٹ بیسنٹ سے واشنگٹن میں ملاقات ۔
ملاقات میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور خودکار کریڈٹ ریٹنگ میں اضافے کیلئے معاشی تعاون کے فروغ پر گفتگو
امریکی سرمایہ کاری میں اضافے اور تذویراتی منصوبوں کی پیشرفت پر بھی بات چیت کی گئی۔
