0

پاکستان نے عراق میں کارروائی کو سعودی عرب کا حقِ دفاع قرار دے دیا

اسلام آباد: پاکستان نے عراق میں کارروائی کو سعودی عرب کا حقِ دفاع قرار دے دیا۔

پاکستان نے سعودی عرب پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے  عراق میں کارروائی کو سعودی عرب کا حقِ دفاع قرار دے دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ سعودی عرب کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل51 کے تحت اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان نے امریکا اور ایران پر اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد پر زور دیا ہے ، بتایا کہ فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں جاری ہيں۔

میڈيا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کویت کے ساتھ دفاعی تعاون معاہدے کی توثیق کا بھی خیر مقدم کیا اور کہا کہ پاکستان کے اردن اور بحرین کے ساتھ بھی مضبوط دفاعی تعاون موجود ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ضرورت پڑی تو اردن اور بحرین کے ساتھ نئے دفاعی تعاون معاہدوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

 پاکستان نے افغان شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام مسترد کر دیا

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے میڈیا بریفنگ میں بتایا  کہ پاک افواج صرف دہشت گردوں اور ان کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائیاں کرتی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں موجود کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروہ نہ صرف پاکستان کے خلاف کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں بلکہ پاکستانی شہریوں کو بھرتی بھی کرتے ہیں ، پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو قانونی جواز نہیں دے سکتا ، کارگل سے متعلق پاکستان کا مؤقف واضح اور ریکارڈ پر ہے ، یہ معاملہ اب تاریخ کا حصہ بن چکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں