0

پاکستان کرکٹ میں نیا بھونچال، امام اور رضوان پر پابندی کی تلوار لٹک گئی

پاکستان کرکٹ میں بھونچال تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا! دورہ انگلینڈ سے بے دخل کیے گئے امام الحق اور محمد رضوان پر اب پی سی بی کا قہر ٹوٹنے والا ہے! ‘جعلی انجری’ کے سنگین الزامات میں گھرے امام الحق پر ایک سے دو سال کی کڑی پابندی کی تلوار لٹک گئی ہے، جبکہ ڈسپلن کی دھجیاں اڑانے پر محمد رضوان کا کیریئر بھی شدید خطرے میں پڑ گیا ہے! اسی ذلت سے بچنے کے لیے دونوں کھلاڑی ماسک لگائے، انتہائی خاموشی سے منہ چھپاتے ہوئے لاہور اور اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

اسی ڈرامے نے سلیکشن کمیٹی کی بھی بلی چڑھا دی ہے! پی سی بی کی جانب سے امام اور رضوان کی ناقص سلیکشن پر 24 گھنٹے میں جواب طلبی کے کڑے نوٹس اور کھلاڑیوں کی تبدیلی پر مشاورت نہ ہونے پر سینئر سلیکٹر مصباح الحق شدید غصے میں آ گئے۔ اختلافات اس قدر بڑھے کہ مصباح نے اپنا استعفیٰ پی سی بی کے منہ پر دے مارا اور راہیں جدا کر لیں! اب وہ صرف ایک ماہ کا نوٹس پیریڈ گزار کر بورڈ سے ہمیشہ کے لیے الگ ہو جائیں گے۔

اور قومی کھیل ہاکی کے دیوانوں کے لیے ایک زبردست اور تاریخی خوشخبری! پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کی موجیں کرا دیں! قومی ہاکی چیمپئن شپ کی انعامی رقم میں حیران کن طور پر 10 گنا اضافہ کر کے اسے 2 کروڑ 80 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے! صدر پی ایچ ایف محی الدین وانی کے اس دھماکے دار اعلان کے بعد، جنوری میں ہونے والے اس میگا ایونٹ میں کھلاڑیوں کو پرانے وقتوں کی طرح صرف ڈیلی الاؤنس کے بجائے اب سیدھے لاکھوں روپے ملیں گے!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں