پاکستان کی آئی ٹی شعبےکی برآمدات 4.6 ارب ڈالرکی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کے مطابق آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 21 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا، آئی ٹی شعبے کا تجارتی سرپلس 85 فیصد تک پہنچ گیا۔
وزارت آئی ٹی کے مطابق گزشتہ سال حکومت نے ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو جدید آئی ٹی مہارتوں کی تربیت فراہم کی، وزارت نے دنیا بھر میں 20 سے زائد بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت کا اہتمام کیا جہاں 250 سے زائد پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں، اسٹارٹ اپس کو عالمی منڈی میں متعارف کرایا گیا۔
وزارت آئی ٹی کے مطابق وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں میں بھی آئی ٹی صنعت کے نمائندوں کو ساتھ لے جایا گیا، حکومت نے آئی ٹی برآمد کنندگان کےلیے متعدد مراعات بھی متعارف کرائیں، فائنل ٹیکس رجیم کے تسلسل اور برآمدات پر 0.25 فیصد ٹیکس کی سہولت دی گئی۔
