0

پاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکرات کے ذریعے ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت و حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے: اسماعیل بقائی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان پاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکرات کے ذریعے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے۔

اسماعیل بقائی نے یہ بھی کہا کہ  آبنائے ہرمز سے متعلق کسی بھی نظام یا طریقہ کار پر ایران، عمان اور اس اہم آبی گزرگاہ سے ملحق دیگر ممالک کے درمیان اتفاق ہونا چاہیے اور امریکا کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ترجمان نے کہا کہ ہم معاہدے سے ابھی کافی دور بھی ہیں اور کافی قریب بھی، تاہم امریکی حکام بار بار اپنی پوزیشن تبدیل کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک اہم مسئلہ امریکا کی جانب سے ’بحری قزاقی‘ یعنی ناکہ بندی ہے، تاہم جنگ کے خاتمے کا معاملہ، خصوصاً لبنان میں جنگ کا خاتمہ ایران کی ترجیح ہے۔

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک طویل عمل ہے اور ایران کے خلاف امریکا کی دشمنی بھی طویل المدتی ہے، اس لیے قلیل وقت میں کسی نتیجے کی توقع نہیں کی جا سکتی‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں