0

پندرہ سال کا انتظار رنگ لے آیا! پاکستانی شہری راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

ابوظبی میں قسمت کی دیوی پاکستانی شہری پر مہربان ہو گئی، چونسٹھ سالہ شوکت آفتاب نے ایک کروڑ پچاس لاکھ درہم کی بڑی لاٹری جیت لی
لاٹری انتظامیہ کی جانب سے پاکستان فون کر کے خوشخبری سنائے جانے پر شوکت آفتاب اسے فراڈ کال سمجھتے رہے اور یقین کرنے سے انکار کر دیا
انتظامیہ کے اصرار پر جب خوش نصیب نے لاٹری کی ویب سائٹ پر ٹکٹ نمبر چیک کیا تو ان کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں
پندرہ سال سے مسلسل لاٹری ٹکٹ خریدنے والے شوکت آفتاب کی برسوں کی محنت آخرکار رنگ لے آئی اور ان کی قسمت کے تالے کھل گئے
اسی قرعہ اندازی کے دوران چار بھارتیوں اور ایک بنگلادیشی شہری نے بھی ایک ایک لاکھ درہم کے نقد انعامات اپنے نام کر لیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں