0

پٹرول پیچھے سے ہی مہنگا آ رہا، عالمی ماکیٹ میں قیمت کم ہوگی تو فائدہ عوام کو منتقل کرینگے: وزیر پیٹرولیم

اسلام آباد: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت کم ہو گی تو فائندہ عوام کو منتقل کریں گے۔ 

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ قائمہ کمیٹی پٹرولیم کے سامنے سارے حقائق رکھے، خام تیل کی قیمت بالکل جنگ سے پہلے والی سطح پر آ گئی ہے تاہم جو پٹرول ہم درآمد کرتے ہیں اس کی قیمت آج بھی قیمت جنگ سے پہلے کی قیمت سے 15 ڈالر زائد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم 70 سے 80 فیصد پٹرول درآمد کرتے ہیں، پٹرول پیچھے سے ہی مہنگا آ رہا ہے، جب گنجائش بنی تو وزیر اعظم نے پٹرول کی قیمت 70 سے 80 روپے کم کی اور اگر عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت کم ہو گی تو فائندہ عوام کو منتقل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگی صورتحال کے دوران اسٹریٹجک اسٹوریج اور وسائل نہ ہونے کے باوجود کام چل گیا، اسٹریٹیجک ذخائر پر ایک عالمی اسٹڈی کال کی تھی 2 فرمز کام کر رہی ہیں۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ جب تک پیسے نہیں دیں گے کمپنیاں کیسے تیل و گیس تلاش کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں